17 اگست 2014 - 13:05
شام، دہشت گردوں نے 700 افراد کو قتل کر دیا

شام میں داعش دہشت گرد گروہ نے مشرقی علاقے میں ایک سنی قبیلے کے سات سو سے زائد افراد کو قتل کر دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دیرالزور کے مضافات میں جاں بحق ہونے والے ان افراد میں سو ایسے افراد شامل ہیں جو داعش دہشت گرد گروہ کے حملوں سے اپنے قبیلے کے افراد کی حفاظت کررہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق الشعیطات قبیلے اور دہشت گرد تنظیم داعش کے درمیان دیر الزور میں گزشتہ ہفتے سے شدید جھڑپیں ہو رہی تھیں۔ شام کے انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ داعش کے دہشت گردوں نے مارے گئے زیادہ تر افراد کی گردنیں کاٹ دی ہیں۔
اپوزیش سے وابستہ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اب تک اس قبیلے کے ایک ہزار آٹھ سو افراد کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہے۔ ادھر دیر الزور کے باشندوں نے المیادین علاقے میں داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے جس میں موجود سارے دہشت گرد مارے گئے۔ داعش کی جانب سے الشعیطات قبیلے سے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد دنوں جانب سے شدید جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔
دوسری جانب شمال مشرقی شام میں داعش دہشتگرد گروہ کے افراد اور عوامی رضاکار فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

.......

/169